Wednesday, January 6, 2021

حصول علم کے لئے تاریخ کا عجیب واقعہ: 

حکومت نے حضرت امام احمد بن حنبل پر حدیث بیان کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ ابن مخلد ٖ امام احمد بن حنبل کے شہر میں آئے پہلے تو حکومت کے ڈر کی وجہ سے امام صاحب کا کوئی گھر ہی نہیں بتاتا تھا۔ آخر کار ابن مخلد امام صاحب کے پاس پہنچ گئے فرمایا مجھ پر حدیث بیان کرنے کی پابندی ہے۔ کہا کہ میں اندلس سے چھ ماہ کا بے حد مشکل سفر  کر کے آپ  کےپاس آیا ہوں۔ حضرت امام نے فرمایا کہ ایک مشکل ہے کہ میرے دروازے پر سوالی اور فقیر بن کر آجایا کر اور احادیث سن کر چلا جایا کر۔ ابن مخلد نے  اس طرح تین صد احادیث حاصل کیں۔ پھر امام احمد بن حنبل رح سے پابندیاں اٹھ گئیں امام صاحب فرماتے تھے یہ ہے طالب علم

میری پگڑی پر پائو ں رکھ کر اندر آ جائو:

حضرت خواجہ نظام الدین بہت بڑے ولی گزرے ہیں۔ اور سماع کے قائل تھے یعنی بغیر آلات کے صرف نعت سننا لیکن بعض فقہا اس کو بدعت کہتے ہیں۔ لیکن حکیم ضیاء الدین کے ہاں سماع نا جائز ہے۔ لیکن جب حکیم ساحب کی وفات کا وقت قریب آیا خواجہ نظام الدین ان کی بیمار پرسی کے لئے آئے۔ تو حکیم صاحب فرمانے لگے میرے گھر داخل نہ ہونا۔ میں موت کے وقت کسی بدعتی کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔ نظام الدین نے پیغام بھیجا کہ میں بدعت سے توبہ کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ اس وقت حکیم صاحب نے پگڑی بھیجی کہ پھر آپ میری پگڑی زمین پر بچھا کر اس کے اوپر سے آئیں اور جوتے بھی نہ اتاریں۔ لیکن خواجہ صاحب نے پگڑی کو اٹھا کر سر پر رکھا کہ یہ میرے لئے دستار فضیلت ہے۔ اند تشریف لائَے تو ان کی وفات ان کے سامنے ہوئِی۔

                        زرا غور فرمائیں چند منٹ کیلئے دیکھنا گوارا نہیں لیکن جب توبہ 

کرلی تو اب حکم ہے پگڑی پر پائو رکھ کر آئیں۔

Tuesday, August 11, 2020

Diseases in Psittacula Family


سیٹا کولا فیملی میں ہونے والی بیماریاں اور ان کا علاج 


جلد یا بدیر آپ کو بیمار پرندوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بیماری کی روک تھام اور علاج کے لئے آپ اپنی پوری کوشش کیجئے۔ ہم آپ کو کچھ اقدامات بتا رہے ہیں جو کہ آپ کے لئے مفید ہو سکتے ہیں۔ اقدامات درج ذیل ہیں۔

 

پہلی بات  جگہ الگ تھلگ رکھیں: پرندوں کو ایک گرم پنجرے میں الگ کریں اور درجہ حرارت میں اضافہ کریں۔

دوم:  کوشش کیجئے کہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ  آپ کے  پرندے  میں کوئی غیر معمولی بات ہے۔  اس کے لئے آپ  اپنے آپ سے پوچھئے کہ   آپ کا پرندہ کمزور یا دبلا  تو نہیں  ہے ، آنکھوں  سے پانی تو نہیں بہ رہا ہے ، کیا یہ بینٹ کررہا ہے ۔ اگر کر رہا ہے تو کیا  یہ بہت پتلی تو نہیں ہے۔ یا یہ چپچپی تو نہیں ہے۔ ۔ ایک بار جب آپ  یہ سب جان لیں تو  آپ اپنے ڈاکٹر کو کال کرسکتے ہیں۔  یہ زیادہ فائدہ مند ہو گا اگر آپ خود ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ مزید بہتر یہ ہو گا کہ آپ کسی پرندوں خصو صا  ایسے ڈاکٹر کے پاس جائیں جو طوطوں جیسے پرندوں کے علاج کا ماہر ہو۔

یقینا  آپ ڈاکٹر کی تشخیص کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات کر سکتے ہیں۔  اگر یہ ایک متعدی بیماری ہے تو یقینا یہی عقلمندی ہوگی کہ آپ اپنے دوسرے پرندوں پر نگاہ رکھیں اور  کسی اچھے ڈس انفیکٹینٹ کے ذریعے  بیمار پرندے کے پنجرے کی ہر چیز ا چھے طریقے سے ڈس انفیکٹ کر دیں۔  جیسا کہ پرچز، دیواریں، فرش، خوراک اور پانی والے برتن، بریڈنگ باکسز  اور حتی کہ جالیاں بھی۔

چند متعدی بیماریاں جو کہ سیٹا کولا فیملی میں عام ہو سکتی ہیں مندجہ ذیل ہیں ۔ 


Polyoma virus disease

Psittacine Beak and Feather disease (PBFD)

Pacheco virus

Chlamydia (Psittacose)

Proventricular Dilatation Disease (PDD) 

For further information Visit us