سیٹا کولا فیملی کی خوراک
غذائیت
کے سلسلے میں سیٹاکولا خاندان کے بہت کم مطالبات ہوتے ہیں۔سیٹا کولا فیملی کے
پرندوں کو اچھی نشو نما کے لئے دی جانے والی غذائوں کا یہاں تذکرہ کیا جاتا ہے۔
پرندوں کے لئے مکسڈ سیڈ ایک بہترین خوراک ہے
مکسڈ سیڈ
جو
، جوار ، کینیری ، مکئی (خشک) ، السی کے بیج ، بھنگ بیج ، باجرا (سرخ ، پیلے رنگ ،
سفید) ، جئی ، پوست ، کدو ، چاول ، تل ،
سورج مکھی ، ویٹ ویٹگراوٹ۔دیسی کنگنی، گول کنگنی، سرخ کنگنی وغیرہ
سیٹا کولا فیملی تمام قسم کے بیج اور گری دار
میوے (مونگ پھلی، بادام، سورج مکھی کے بیج)شوق سے کھاتے ہیں اگر انہیں مہیا کئے
جائیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق گری دار میوہ جات میں تیل اور فیٹس کی مقدار زیادہ
ہوتی ہے اس لئے انہیں کم مقدار میں دینا چاہئے۔ دوران تربیت انعام کے طور پر مونگ
پھلی، بادام اور اخروٹ دے دینا چاہئے۔ کچھ ماہرین کے مطابق مونگ پھلی سے گریز کرنا
چاہئے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی بیکٹیریا کے حملے
کا دروازہ کھول سکتی
ہے۔ البتہ سپرائوٹ ان کے لئے ایک استثناء ہے۔ سپرائوٹ باقاعدگی سے دئیے جانے چاہئیں۔
مکسڈ سیڈ کا تناسب
سوج مکھی اور خرطم دونوں آدحا آدحا کلو، جو ، جوار، بھنگ کے بیج، باجرا، جئی،چاول، دیسی کنگنی، گول کنگنی، کنیریت تمام ہر ایک ایک کلو اس طرح دس کلو آپ کے پاس مکسڈ سیڈ تیار ہو جائے گا۔ اسی تناسب سے کم یا زیادہ بیج تیار کیا جاسکتا ہے۔، مثلأ اگر آپکو پانچ کلو بیج تیار کرنا ہے تو سورج مکھی اور خرطم ایک ایک پائو۔ باقی تمام آدھ آدھ کلو کے حساب سے مکس کر دئے جائیں گے۔ سردیوں میں ایک چھٹانک السی اور تلوں کا اضافہ کرنا مفید ہو گا۔

سپرائوٹ
سپرائوٹ ایک آسان سستی ، مقوی اور مزےکی چیز ہے جسے
سیٹا کولا فیملی کے پرندے بے انتہا پسند کرتے ہیں۔ انہیں خریدا بھی جا سکتا ہے اور
آسانی کے ساتھ گھر میں خود
بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ ان میں غذائیت کے ساتھ ساتھ
اور بھی حقیقی فوائد ہیں۔ سپرائوٹ بیجوں میں موجود غذائی اجزا کو بہت زود ہضم
بنادیتے ہیں جو جسم کو کسی قسم کی
پریشانی نہیں دیتے۔ سپرائوٹ میں ایک طرف تو سادہ
غذائی اجزا ہوتے ہیں اور ساتھ میں وٹامن سی اور بھی ہوتے ہیں ڈایٹری فائبرز ان کی
اضافی خوبی ہوتی ہے۔
سپرائوٹ بنانے کا طریقہ
سپرائوٹ بنانے کا طریقہ
سپرائوٹ مختلف قسم کے بیجوں سے بنائے جاسکتے ہیں جیسا کہ
چنے کے بییج مونگ کے بیج لوبئیے کے بیج وغیرہ۔ سپرائوٹ چونکہ ذود ہضم ہوتے ہیں اس
لئے مختلف قسم کی ریسپیز میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے گندم کے سپرائوٹ سوہن
حلوہ بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ مونگ کے اور لوبئیے کے سپرائوٹ مختلف ڈشز بنانے
میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ تمام قسم کے پرندے سپرائوٹ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
خصوصأ سیٹا کولا فیملی والے پرندے۔
آج ہم سپرائوٹ بنانے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
ایک جالی والا برتن لیں جس کے سوراخ اسقدر باریک ہوں
کہ ان میں سے پانی اور گرد کے زرات تو آسانی سے نکل سکیں مگر جن بیجوں کے سپرائوٹ
آپ بنانے جا رہے ہیں وہ نہ نکل پائیں۔ اب جن بیجوں کے سپرائوٹ آپ بنانا چاہتےہوں
ان کو اس برتن میں ڈالیں نل کے نیچے لے جائیں اور خوب اچھی طرح سے دھوئیں۔ جب بیج
بالکل اچھی طرح سے صاف ہو جائیں تو بیجوں کو ایک پیالے یا بائول میں نکال لیں۔ اور
پیالے یا بائول میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی بیجوں سے ایک انچ اوپر تک آ جائے۔
پیالے کو کسی ڈھکن کی مدد سے ڈھانپ دیں۔ اور ایک رات کے لئے رکھ دیں۔ صبح تک بیج
پھول چکے ہوںگے۔ پیجوں سے زائد پانی نکال دیں۔ تھوڑی دیر کے لئے بیجوں کو سایہ میں خشک کریں۔ ایک موٹا کپڑا لیں
پانی میں بھگو کر اسے نچوڑ لیں۔ اب بیجوں کو اس کپڑے میں لپیٹ کر کسی برتن میں رکھ
کر ڈھانپ دیں۔ ڈھکن زیادہ مضبوطی سے بند نہ کریں اور رکھ دیں۔ اگلے دن پھر کپڑے کو
پانی سے بھگو دیں۔ اگلے دن آپ کے سپرائوٹ تیار ہونگے۔
ان اسپرائوٹس کو فرج میں رکھ کر دو دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح سے
چنے یا دوسرے بیجوں کے سپرائوٹ بھی تیار کئے جاسکتے ہیں۔
بڑے طوطوں کو اپ مکسڈ سیڈ کے علاوہ پھل سبزیاں اور لمبے
پتوں والے پودوں (جیسا کہ گندم، چاول، جو وغیرہ) کے بیج دے سکتے ہیں۔ ہر چیز
اعتدال کے
ساتھ دی جانی چاہئے تا کہ اپ کے پرندے کے فرش پر زائد پڑی نہ رہے۔ اگر آپ پرندوں کو دن میں متعدد قسم کا کھانا دیتے ہیں تو اس سے پرندہ وہ تمام غذائی اجزاء حاصل کرلیتا ہے جس کی اس کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اسے بیجوں کی ایک مکمل ورائٹی حاصل ہوتی ہے۔ نہ صرف وہ اپنی پسند کے بیج کھاتا ہے بلکہ تمام قسم کے بیج اسے ضرورت کی تمام اشیا فراہم کرتے ہیں۔ دن میں ایک بار صاف پانی ضرور دیا جانا چاہئے۔ ماہرین معدنیات، تیزاب اور وٹامن بھی

تجویز کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ماہرین اس سے
اختلاف بھی رکھتے ہیں۔
سافٹ ایگ فوڈ
افزائش نسل کے دنوں میں یعنی بریڈنگ سیزن میں تازہ انڈوں سے
تیار شدہ سافٹ فوڈ اور پھل بھی دینے چاہیئں۔ انہیں تازہ شاخیں اور پرانی نرم ہوئی
لکڑی فراہم کی جانی چاہئے تا کہ وہ اسے چبا سکیں۔
No comments:
Post a Comment