پرندوں کی بہترین نگہداشت آپ کی مالی ترقی کے ساتھ
ساتھ آپ کے پرندوں کی بہتریں صحت اور افزائشِ نسل کی ضامن ہے۔
کچھ راہنما اصول درج ذیل ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف
آپ پرندوں کو صحت مند اور متحرک رکھ سکتے ہیں بلکہ ان سے بہترین پیداوار بھی لے
سکتے ہیں۔
مستقل اور باقاعدہ مشاہدہ :
اپنے پرندوں
کے پنجروں اور پرندوں کے رویوں کا مستقل بنیادوں پربغور مشاہدہ کریں۔
ماحول کی صفائِ:
اپنے پرندوں کے پنجروں کو اچھی طرح صاف رکھیں۔ یہ آپ کے پرندوں میں بیماریوں
کی روک تھام کو یقینی بنائے گا۔
جراثیم کش ادویات کا استعمال:
کلورین واٹر یا دیگر جراثیم
کش ادویات کا استعمال کریں۔ پنجروں کی جراثیم کشی کا یہ عمل ہفتہ
میں ایک ب ار
یا
کم سے کم مہینے میں ایک بارضرور کیا جانا چاہئے۔ یہ عمل آپ
کے پرندوں کے پنجروں کو
بیکٹیریا اور وائرس سے پاک کر دے گا۔
پانی اور کھانے کے برتنوں کی
باقاعدگی سے جراثیم کشی کرنا نہ بھولیں۔ یہ عمل روزانہ کی بنیادوں پر یا کم سے کم دو دن کے بعد کیا جانا چاہئے۔
ضرر رساں حشرات اور جانوروں سے بچائو:
پرندوں کو کھانے کے لئے
اتنا ہی کھانا دیا جانا چاہئے جتنا وہ کھا سکتے ہوں۔ اپنے پرندے کوزائد از ضرورت
کھانا مت دیں تاکہ آپ کے پرندے کے پنجرے کے فرش پر
کوئی کھانا بچا نہ رہے۔ بچے
ہوئے کھانے کے زرات کیڑوں اور چوہوں جیسے موزی جشرات کو دعوت سے سکتا ہے۔ جو
پرندوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بلی اور کتے کو پنجروں کے قریب نہ آنے دیں۔
روزانہ کی بنیاد پر صحت کا معائنہ:
روزانہ کی بنیاد پر اپنے
پرندوں کی صحت کامعائنہ کریں۔ پرندوں کا رویہ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے پرندے کی
صحت کیسی ہے۔ اپنے پرندے کے قریب آئیں، اگر وہ
حرکت نہیں کرتے ہیں اور ان پر
غنودگی طاری ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پرندے کی صحت میں کوئی خرابی ضرور ہے۔
فوری ، ضروری اور جلد کارروائی کرنے
سے پرندے کی موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
اگر آپ مذکورہ بالا قواعد پر عمل کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کو اطمینان بخش نتائج ملیں گے۔ آپ کو اپنی خوبصورت پرندوں سے بڑی خوشی اور فائدہ ملے گا۔
No comments:
Post a Comment