Friday, July 17, 2020

Psittacula Family and ring Neck Parrots.




راء اور رنگ نیک کی رہائش





ان طوطوں کو عام طور پر پنجروں میں رکھا جاتا ہے جو کہ عام طور پر چار سے چھ میٹر لمبے اور ۰،۸ سے ۱ میٹر چوڑے اور ۲ میٹر 

اونچے ہوتے ہیں۔ راء اور تمام رنگ نیک قسم کے طوطوں کیلئے دوھری تار والی جالی کا مشورہ دیا جاتا ہے تا کہ ان کے ہمسائے ان 

کی شرارتوں سے محفوظ رہ سکیں۔ راء اور رنگ نیک کی تمام اقسام سوائے ڈربیان اور سلیٹے ھیڈ کے برفیلے موسم کیلئے خاصی حساس

 ہوتی ہیں۔ اس لئےیہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے پنجرے ایسے تعمیر کیئے جائیں کہ طوطوں کو ایسے موسم سے بچایا جا سکے ۔ نیز شدید 

برفیلے موسم میں انھیں کچھ حرارت بہم پہنچائی جائے یہ اس لئے نہیں کہ یہ ایسے موسم کو برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ان کی ٹانگوں 

میں موجود نمی کہیں جم نہ جائے۔ اس لئے آپ کو لمبی گول یا ہموار پرچز استعمال کرنی چاہیئں تا کہ سونے کے دوران ان کی ٹانگیں 

گرم رہ سکیں۔ طوطوں کی بعض انواع جیسا کہ پہاڑی راء اور ڈربیان طوطے کسی حد تک کتر سکتے ہیں اس لئے موٹی تار کی جالی اور 

ایسے مادے جیسا کہ مصنوعی مادے پتھر اور دھات استعمال کرنا  جو ان کے کترنے میں مزاحم ہو ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے۔ راء اور 

رنگ نیک کی بہت سی اقسام زیادہ شور مچانے والی ہو سکتی ہیں جیسا کہ پلم ہیڈڈ اور بلاسم ہیڈد طوطے۔  


For more details please visit:
www.furrealbirds.com
and for educational blogs
www.fgbahawlanagar.com

No comments:

Post a Comment